Is post main Ghatiya logon ki pehchan waly or ghatya log waly quotes die gaye hain urdu main khoobsurat tasweeron main.
Ghatiya Log Quotes
یہ جو رخ موڑ کے تم نے کہا نا "ٹھیک ہوں میں" مجھے آواز بتاتی ہے کہ تم روئے ہو!
تعلق میں موڑ ضرور آنا چاہیے پتہ تو چلے کون آپ کے ساتھ مڑرہا ہے اور کون اپنی راہ لیتا ہے۔
جب لفظ دکھوں سے چھوٹے ہوں تو اظہار کو جی نہیں چاہتا۔
سب سے گٹھیا انسان وہ ہے کہ جب تم سے اس کا دل بھر جائے تو وہ تمہاری خوبیوں کی نفی کرے، تمہارا راز فاش کرے، تمہارے اچھے برتائو کا انکار کر بیٹھے اور جو بات تم میں نہیں جو بات وہ تمہارے بارے میں کہے۔
Ghatiya logon ki pehchan quotes
ان لوگوں کو رشتے بچانے سے کوئی مطلب نہیں ہوتا جن کو اپنے مطلب سے مطلب ہوتا ہے۔
اچھے کپڑے، اچھا کھانا، مہنگی جوتی، اچھا گھر، کالے دل، گھٹیا سوچ، سستے منافق لوگ۔
منافق جب کسی کو گرانا چاہتا ہے تو اسے دھکا نہیں سہارا دیتا ہے۔
سچے لوگوں کو غصہ جلدی آجاتا ہے گھٹیا لوگ منہ پر مسکراہٹ اور دل میں غصہ رکھتے ہیں۔
اپنی تکلیف، تکلیف لگے دوسروں کی تکلیف جب ڈرامہ لگے تو مبارک ہو آپ گٹھیا انسان ہو۔
گھٹیا اور بدتمیز کا اگر کوئی فرق کیا جائے تو بدتمیز اتنا خطرناک نہیں ہوتا جتنا گھٹیا انسان ہوتا ہے۔
0 Comments