Meray inklab ka maksad mashrey ki islah or Islam ki taleemat ko zinda kerna hai islie main Hazrat Imam Hussain ky quotes laya hun urdu main khoobsurat tasweeron ky sath Wesy Imam Hussain ky ye akwal bohut mufeed hongy.
Is article main Kerbala wala quotes bhi hain is post ky akhri hisy main.
Imam Hussain Quotes
خدا کی جنت دنیا میں کبھی دیکھنے کا شوق ہو! تو فقط ایک بار اپنی ماں کی گود میں ایک بار سو کر دیکھنا۔
افضل ہے گل جہاں سے گھرانہ حسین کا نبیوں کا تاجدار ہے نانا حسین کا
اک پل کی تھی بس حکومت یزید کی صدیاں حسین کی ہیں زمانہ حسین کا۔
مجھے جنت سے زیادہ میری نماز عزیز ہے کیونکہ جنت میری رضا ہے نماز میری رب کی رضا ہے۔
کسی کا حق اپنے ذمے لے کر اس دنیا سے مت جائو۔
اپنا علم لوگوں کو سکھائو، دوسروں کا علم خود سیکھو، اس طرح تم اپنا علم مضبوط کرلوگے، اور جو نہیں جانتے ہو اس کا علم حاصل کر لوگے۔
زمین کے اوپر عاجزی سے رہنا سیکھو زمین کے نیچے سکون سے رہ پائو گے۔
اپنی ضمیر کی عدالت میں ضرور جایا کرو، کیوں کہ وہاں کبھی غلط فیصلے نہیں ہوتے۔
ظلم کے خلاف جتنی دیر سے اٹھو گے اتنی ہی زیادہ قربانیاں دینی پڑے گی۔
جلد بازی حماقت ہے یہ انسان کی بدترین کمزوری ہے۔
اس پر ظلم کرنے سے بچو جسکا تمہارے مقابلے میں اللہ کے سوا کوئی حمایتی نہ ہو۔
طویل اور بے شمار تجربات آپ کے دماغ کو مضبوط بناتے ہیں۔
Hazrat Imam Hussain Kerbala Quotes
کیا غم کہ غم حسین میں لٹ جائے یہ زندگی یہ زندگی تو یوں بھی ہے صدقہ حسین کا۔
حسین کعبے سے جاتے ہیں کربلا کے لیے خدا کے گھر سے جاتے ہیں مگر خدا کے لیے۔
غرور ٹوٹ گیا، کوئی مرتبہ نا ملا ستم کے بعد بھی کچھ حاصل جفا نہ ملا
سر حسین کا ملا ہے یزید کو لیکن شکست یہ ہے کہ پھر بھی جھکا ہوا نہ ملا۔
کمال کا حوصلہ تھا کربلا کے شہیدوں کا وہاں پر شکر کرتے تھے جہاں پر صبر مشکل تھا۔
حد ہی نہیں حسین تیرے انتقام کی لفظ یزید کو گالی سے بدتر بنا دیا۔
اے یزید تیرا تاج وتخت دو گھڑی کا تھا دلوں پہ آج بھی ہے حکومت حسین کی۔
0 Comments